ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کی شرکت کا امکان

سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کی شرکت کا امکان

Sun, 07 Jan 2018 12:25:50    S.O. News Service

پیانگ یانگ 6جنوری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں شمالی کوریا کے نمائندے نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ اْن کا ملک جنوبی کوریا میں ہونے والی سرمائی اولمپک گیمز میں شریک ہو سکتا ہے۔ شمالی کوریائی اہلکار نے رپورٹز کے ساتھ چین کے بیجنگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا۔ یہ اہلکار چینی دارالحکومت کے ہوائی اڈے سے سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہو گا تا کہ وہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہو سکے۔ شمالی اور جنوبی کوریا نے حال ہی میں خصوصی رابطے کی ہاٹ لائن بھی دوبارہ بحال کر دی ہے۔


Share: